بھارتی خوبرو اداکارہ کو پاکستان اداکاروہاج علی سے محبت ہو گئی
معروف اداکارہ ریم شیخ جو کہ بھارت کے ٹیلی ویژن انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں ان کو پاکستانی خوبرو اداکار وہاج علی سے محبت ہو گئی ہے اور ان کی دلی خواہش ہے کہ ایک مرتنہ وہ وہاج علی سے ضرور ملیں ۔
ان خیالات کا اظہار مذکورہ اداکارہ نے ایک پروگرام میں شمولیت میں کیا جہاں وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ شریک تھیں اور ایک ڈرامہ کے سلسلے میں تشہیری
مہم جاری تھی ۔
انہوں نے اس پروگرام میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ وہ زندگی میں ایک بار ضرور وہاج علی سے ملنا چاہیں گی ۔اس پروگرام کا ویڈیو کلپ بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے